0
Tuesday 12 Nov 2024 23:13

کوشش ہے بچوں کیلئے بہتر ملک، بہتر صوبہ چھوڑ کر جائیں، مراد علی شاہ

کوشش ہے بچوں کیلئے بہتر ملک، بہتر صوبہ چھوڑ کر جائیں، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ میں ہمارے صوبے  میں اکثریت بچوں کی ہے، آپ کے لئے ویسی دنیا نہیں چھوڑنی جو ہمیں ملی تھی، حکومت کی کوشش ہے کہ ایک بہتر ملک اور بہتر صوبہ آپ کے لیے چھوڑ کر جائیں۔ یونیسیف پاکستان کی جانب سے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے چلڈرن کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے پاکستان سے یہاں بچے آئے ہیں، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ یونیسیف نے یہ ایونٹ کراچی میں کیا۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کام کر رہی ہے، سندھ میں دو سال قبل بہت بڑا سیلاب آیا تھا، اس میں تقریباً دو تہائی صوبہ یعنی تقریباً 20 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی تھی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے تہیہ کیا تھا کہ انہیں گھر دیں گے، اس کے لئے انہیں ایسے گھر دیئے جو اگر پھر کوئی ایسی آفت آئے تو کھڑے رہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ڈیڑھ سال میں منصوبہ مکمل ہونے پر ان لوگوں کو گھر دیں گے، اس وقت تک یہ پراجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہوگیا ہے، کوشش کی ہے کہ بے گھر بچوں کو گھر فراہم کریں۔
خبر کا کوڈ : 1172256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش