0
Wednesday 13 Nov 2024 00:02

شہید علی ناصر صفوی اور انکی شہید اہلیہ کی 24ویں برسی 23 نومبر کو منعقد ہوگی

شہید علی ناصر صفوی اور انکی شہید اہلیہ کی 24ویں برسی 23 نومبر کو منعقد ہوگی
اسلام ٹائمز۔ امریکی استعمار کے زرخرید نوکروں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قریبی ساتھی شہید علی ناصر صفوی اور ان کے ساتھ شہید ہونیوالی ان کی اہلیہ کی 24 برسی کی تقریب 23 نومبر کو منعقد ہوگی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِاہتمام شہید علی ناصر صفوی کی برسی کی تقریب شہید کے مزار پر منعقد ہوگی۔ آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی برسی کی تقریب میں امامیہ اسکاوٹس سلامی دینگے، خانوادہ شہید، آئی ایس او کے کارکنان، مسئولین، محبین اور مومنین شرکت کرینگے۔ بھوانہ ضلع چنیوٹ میں شہید کے مزار پر سالانہ تقریب صبح 11 بجے شروع ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1172217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش