اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں پُرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کیلئے لاہور پولیس نے آنسو گیس شیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیڑھ لاکھ آنسو گیس شیل لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کیلئے خریدے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب کی لاجسٹک برانچ آنسو گیس شیل کی خریداری کرے گی۔ آنسو گیس شیل کی خریداری کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آنسو گیس شیل کی خریداری کا عمل جلد مکمل کر کے شیلز متعلقہ اضلاع کو دیئے جائیں گے۔ لاہور، راولپنڈی، اٹک اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کے افسران نے آئی جی پنجاب سے آنسو گیس شیل مانگے تھے۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ 2 سال سے جاری احتجاج پر آنسو گیس شیل کا زیادہ استعمال ہوا، آنسو گیس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے سٹاک ختم ہو گیا تھا۔