0
Tuesday 12 Nov 2024 11:11

غزہ کی پٹی کے شمال میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ کی پٹی کے شمال میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیا میں ایک جھڑپ کے دوران اپنی کفیر بریگیڈ کی شمشون بٹالین سے متعلق 4 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

کم از کم نقصان کے اعتراف کی پالیسی پر گامزن غاصب صیہونی فوج نے ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ ان میں اورکیٹس، نافیہ یائیر اسولین، گاری لالہروائیکیما زولات اور اوویر الیاہو شامل ہیں جو سب کے سب کفیر بریگیڈ کی شمشون بٹالین سے ہیں۔ ادھر صیہونی اخبار معاریو نے بھی لکھا ہے کہ ایک فلسطینی عمارت کے اندر جا گھسنے والے 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جنہیں غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیا میں، ٹینک شکن میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی غزہ میں اسرائیلی یونٹ لوتار کا 1 صہیونی فوجی افسر بھی مارا گیا تھا جبکہ جنگ کے تسلسل اور گذشتہ 400 سے زائد ایام کے دوران غاصب و سفاک صہیونی فوج کو پہنچنے والے شدید جانی نقصان کے باعث، اسرائیلی فوجی اسٹیبلشمنٹ کو اس وقت مزید کئی ہزار فوجیوں کی اشد ضرورت پڑ چکی ہے جس کے کسی صورت پورے نہ ہو سکنے پر غاصب صیہونی رژیم سخت نالان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1172113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش