اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے شنگرگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اسمٰعیل ولد صاحب اور حمزہ ولد ہارون کے نام سے ہوئی ہیں، دونوں چچا اور بھتیجا ہے، دونوں چچا اور بھتیجا گائے اور بکریاں چرانے کے لیے گئے تھے کہ آسمانی بجلی گری۔ دوسری جانب، ضلع صوابی میں کالی گھٹاؤں سے اندھیرا چھا گیا جبکہ علاقے میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔