0
Tuesday 12 Nov 2024 10:18

مقبوضہ کشمیر، سماجی کارکن کالے قانون پی ایس اے کے تحت گرفتار

مقبوضہ کشمیر، سماجی کارکن کالے قانون پی ایس اے کے تحت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ پر تنقید کرنے پر ایک نوجوان سماجی کارکن کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے علاقے ڈیسا بھٹہ کے رہائشی 25سالہ سماجی کارکن رحمت اللہ پڈر کو قصبے میں کواڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے میں ناکامی پر قابض انتظامیہ پر تنقید کرنے پر کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ رحمت اللہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے میں ناکامی پر قابض انتظامیہ پر تنقید کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔ اس نے کوڑا کرکٹ کے ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ سائیٹ کے منصوبے میں کرپشن کا بھی انکشاف کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1172104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش