اسلام ٹائمز۔ شبقدر میں زبانی تکرار پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق شبقدر کے علاقے دلہ زک میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 16 سالہ بیٹے کو قتل جبکہ کمسن بیٹی کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشوں اور زخمی بچی کو ٹی ایچ کیو اسپتال شبقدر منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔