0
Tuesday 12 Nov 2024 07:45

سینیٹر مارکو روبیو کو امریکا کا وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان

سینیٹر مارکو روبیو کو امریکا کا وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر روبیو کے نام پر نومنتخب صدر ٹرمپ نے اتفاق کرلیا ہے جبکہ مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔ مائیکل والز افغانستان کی جنگ لڑ چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں اور 5 نومبر کو ہوئے انتخابات میں وہ رکن کانگریس منتخب ہوئے ہیں، ان کا تعلق بھی فلوریڈا ہی سے ہے۔ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے ایلس اسٹیفانک کا نام تجویز کرچکے ہیں۔ اسٹیفانک کا تعلق نیویارک سے ہے اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے بڑی فنڈ ریزنگ کرتی رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارت سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کئی ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1172099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش