0
Saturday 9 Nov 2024 19:36

سفاک اسرائیلی رژیم کی غزہ کے ہسپتال میں فلسطینی صحافیوں کے خیموں پر بمباری

سفاک اسرائیلی رژیم کی غزہ کے ہسپتال میں فلسطینی صحافیوں کے خیموں پر بمباری
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ غاصب و سفاک اسرائیلی فوج نے آج سہ پہر غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع شہدائے الاقصی ہسپتال کے احاطے میں نصب فلسطینی صحافیوں کے متعدد خیموں پر حملہ کیا ہے۔

غزہ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس دہشتگردانہ صیہونی کارروائی میں مزید 2 فلسطینی شہری شہید اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ اس بیان کے مطابق گذشتہ 1 سال کے دوران یہ 9واں موقع ہے کہ جب غاصب اسرائیلی فوج نے شہدائے الاقصی ہسپتال کے احاطے میں واقع فلسطینی صحافیوں و بے گھر فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر حملہ کیا ہے۔

غزہ کی حکومت نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس حملے میں متعدد صحافی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک ہے۔ غزہ حکومت کے شعبہ تعلقات عامہ نے عالمی برادری، بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ کے ساتھ وابستہ تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں، صحافیوں، عام شہریوں اور پناہ گزینوں پر جاری سفاک صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملے روکنے کے لئے غاصب اسرائیلی رژیم پر دباؤ ڈالیں!

-
خبر کا کوڈ : 1171651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش