0
Wednesday 6 Nov 2024 08:42

واشنگٹن مقاومتی تحریکوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بغداد پر دباؤ ڈال رہا ہے، Axios

واشنگٹن مقاومتی تحریکوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بغداد پر دباؤ ڈال رہا ہے، Axios
اسلام ٹائمز۔ امریکی نیوز ویب Axios نے رپورٹ دی ہے کہ "جو بائیڈن" انتظامیہ نے عراقی وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ اپنے ملک کے مقاومتی گروہوں کو کنٹرول کریں۔ اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر "جیک سالیوان" اور سیکرٹری آف یونائٹیڈ سٹیٹ "انٹونی بلنکن" نے محمد شیاع السوڈانی سے مطالبہ کیا ہے کہ عراقی حکومت اپنے ملک کے ساتھ ساتھ شام میں موجود امریکی ٹروپس اور اسرائیل پر استقامتی محاذ کے حملوں کو کنٹرول کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے عراقی استقامتی محاذ کے صیہونی و امریکی اہداف پر حملوں میں شدت آئی ہے۔ 

Axios کی رپورٹ کے مطابق، جیک سالیوان اور انٹونی بلنکن نے محمد شیاع السوڈانی سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ اگر عراقی حکومت اپنی حدود سے اسرائیل کے خلاف ایران کے ممکنہ جوابی حملے کو نہیں روکتی تو اسے اپنی سرزمین پر تل ابیب کے حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب عراقی صدارتی ترجمان نے 26 اکتوبر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہونے والے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم کی اس نوعیت کی کارروائیاں علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1171028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش