0
Saturday 2 Nov 2024 03:07

نجی کالج میں مبینہ زیادتی کا پراپیگنڈا کرنے والی خاتون کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

نجی کالج میں مبینہ زیادتی کا پراپیگنڈا کرنے والی خاتون کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کا پراپیگنڈا کرنے والی خاتون کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، جعلی ریپ کیس میں جعلی ماں بن کر فیک نیوز بنانے والی ٹک ٹاکر خاتون کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔عدالت نے گرفتار ملزمہ سارہ کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 7 نومبر کو دوبار پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے سوشل میڈیا پر نجی کالج کے حوالے سے جعلی ماں بن کر پراپیگنڈا کرنے والی ٹک ٹاکر خاتون کو گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1170208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش