0
Thursday 31 Oct 2024 22:33

عالم اسلام کی قیادت اپنی بزدلی سے ملتِ اسلامیہ کی نئی نسل کو غلامی کی طرف نہ دھکیلے، لیاقت بلوچ 

عالم اسلام کی قیادت اپنی بزدلی سے ملتِ اسلامیہ کی نئی نسل کو غلامی کی طرف نہ دھکیلے، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے سینئر وکلا آئینی ماہرین کا پینل تشکیل دے دیا گیا ہے، آئین سپریم کورٹ کو اختیار دیتا ہے آئین سے متصادم قانون و ترمیم کو ختم کرے، 27 ویں ترمیم پر بھانت بھانت کی بولیاں سرکاری فرسٹریشن ہے، حکومت نے 250 دن نمائشی اعلانات آئین عدلیہ سے کھلواڑ میں لگا دیے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ 250 دنوں میں بیرونی دوروں، خوش کن اعلانات، فرضی نمائشی دعووں اور بیرونی سرمایہ کاری کے اعلانات کے سوا کچھ نہیں کیا، عملا ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، پٹرول، بجلی، گیس کی بڑھتی قیمتیں اور ناقابل برداشت ٹیکسز کا بوجھ عوام کے لیے موت کا پروانہ بن کر مسلط ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی، وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم اور انتظامی نظام چلانا آئین کا بنیادی اور لازمی ڈھانچہ ہے، بدنیتی پر مبنی اور زبردستی کی مشکوک اکثریت سے آئینی ترامیم کے ذریعے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا، 26 ویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے، نقائص سے بھری ہے اور یہ سراسر عدلیہ کی تقسیم پر مبنی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے زہر قاتل ہے. 26ویں آئینی ترمیم کی خرابیوں کو نئی قانون سازی یا آئینی ترمیم کے ذریعے دور کرنے کی کوشش آئین کو مزید متنازعہ بنانے کے مترادف ہوگا، آئین سپریم کورٹ کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ وہ آئین سے متصادم قانون یا آئینی ترمیم کو مسترد کردے، جماعت اسلامی 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کررہی ہے اور اس مقصد کے لیے سینئر وکلا، آئینی ماہرین پر مبنی پینل بنادیا گیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے غزہ و لبنان پر اسرائیلی صیہونی بمباری اور بیگناہ انسانوں کے قتلِ عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، عالمِ اسلام کی قیادت اور ادارے کیا غزہ کے آخری فرد کی شہادت اور آخری عمارت کی مسماری کے انتظار میں ہیں، عالمِ اسلام اچھی طرح جان لے کہ اسرائیلی صیہونی انسان کشی کی جنگ غزہ سے فلسطین کے دیگر علاقوں اور ایران، شام، لبنان اور یمن کی طرف توسیع دے چکے ہیں، عالمِ اسلام کی قیادت اس مسلم کشی پر مبنی جنگ کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کرے، وگرنہ مزید تاخیر پورے عالمِ اسلام کے لے مزید تباہی، رسوائی اور غلامی کا باعث بنے گی، عالمِ اسلام کی قیادت اپنی بزدلی سے ملتِ اسلامیہ کی نئی نسل کو غلامی کی طرف نہ دھکیلے۔ عالمی ادرے عالم اسلام کیا آخری فلسطینی کی شہادت کا منتظر ہے؟ اقوام متحدہ او آئی سی کیا غزہ میں آخری عمارت کی مسماری کے منتظر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1169983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش