0
Thursday 2 Jan 2025 13:42

لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی دھرنا

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے لاہور پریس کلب کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے بتائیں کہ پارا چنار کے بچوں، بوڑھوں یا خواتین کا قصور کیا تھا؟ گذشتہ چالیس سال میں ملت جعفریہ نے پاکستان کے ہر علاقے سے جنازے اٹھائے، تھکے نہیں۔ ہم موت کو شہادت بناتے ہیں۔ پاراچنار میں کربلا دکھائی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راستے نہ کھولے گئے تو ہم لانگ مارچ لے کر پاراچنار جانے کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تو کرم کے شہریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ بتائیں دہشت گرد تکفیری گروپ کس کیخلاف اعلانات کر رہے ہیں، جن کے یہ پروردہ ہیں، انہی کی زبان بول رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ریاستی اداروں میں موجود جنرل ضیاءالحق کے ساتھی پاراچنار میں دہشتگردوں کی معاونت کر رہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1181848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش