اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع نوشہرہ میں کام کے دوران غیر ملکی انجینئر حادثے کا شکار ہوکر چل بسا۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں غیرملکی انجینئر مشین نصب کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوا تھا، غیر ملکی انجینئر کو قاضی حسین احمد اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پیش آئے حادثے کے حوالے سے ڈی پی او اظہر خان کا کہنا ہے کہ غیرملکی انجینئر کی ہلاکت کی تفصیلی رپورٹ سفارت خانے، وزارت داخلہ، وفاقی حکومت اور تمام متعلقہ اداروں کو بھجوادی گئی ہے۔