0
Wednesday 1 Jan 2025 00:00

پاکستانی سفیر بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں، اسحاق ڈار

پاکستانی سفیر بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان کے سفیروں سے ملاقات ہوئی۔ محمد اسحاق ڈار نے اہم کثیرالجہتی اور دو طرفہ مشنز میں پاکستانی سفیروں کے اجلاس کی صدارت کی، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ اور وزارت کے سینئر ڈائریکٹر جنرلز نے بھی شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیروں نے 2025ء اور اس کے بعد کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کیلئے پیش رفت اور خیالات کا اشتراک کیا، نائب وزیراعظم نے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی سفیر بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے سفیروں کا سالانہ اجلاس وزارت خارجہ میں ایک باقاعدہ عمل ہے، اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں اور اس کے مربوط نفاذ پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش