0
Wednesday 1 Jan 2025 00:19

انتخابی نظام میں صنفی تفریق کے خاتمے سے متعلق 2 روزہ ورکشاپ

انتخابی نظام میں صنفی تفریق کے خاتمے سے متعلق 2 روزہ ورکشاپ
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت انتخابی نظام میں صنفی تفریق کے خاتمے سے متعلق 2 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں صوبے کی خواتین سرکاری افسران و دیگر نے شرکت کی، الیکشن کمیشن کی کوششوں کا مقصد تمام صنفوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ عمر حمید خان نے کہا کہ سماج کے تمام تر پسماندہ طبقات کو انتخابی عمل میں برابر کی نمائندگی دینا ضروری ہے، الیکشن کمیشن نے تمام نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش