0
Sunday 29 Dec 2024 14:07

مظلومین پاراچنار کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں دھرنا

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

پاراچنار کے مخدوش حالات اور راستوں کی بندش کیخلاف پشاور میں مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے، اس موقع پر بزرگ عالم دین اور سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء اخونزادہ مظفر علی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اراکین اور جامعہ شہید عارف الحسینی کے علمائے کرام، خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ دھرنا شدید سرد موسم کے باوجود گذشتہ تین روز سے جاری ہے۔ شرکائے دھرنا نے پاراچنار کے مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پاراچنار میں جاری دھرنے کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، اس وقت تک پشاور میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحطہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1181159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش