0
Saturday 4 Jan 2025 12:21

سرینگر، نائب وزیراعلیٰ خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے پرعزم

سرینگر، نائب وزیراعلیٰ خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے پرعزم
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر چودھری نے علاقے کی خصوصی حیثیت اور ریاستی درجہ بحال کرانے کے اپنی جماعت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سریندر چودھری نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور ہم جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت اور خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دریں اثنا کانگریس کی مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بھارت پر اس وقت بی جے پی، آر ایس ایس کا تسلط ہے۔ انہوں نے فرقہ وارانہ طاقتوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بھارت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے کانگریس کے عزم کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1182306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش