0
Monday 6 Jan 2025 14:43

حیرت ہے حکومت مٹھی بھر دہشتگرد کنٹرول نہیں کر رہی، علامہ احمد اقبال رضوی

حیرت ہے حکومت مٹھی بھر دہشتگرد کنٹرول نہیں کر رہی، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ مرقد امام حسین علیہ السلام موچی دروازہ لاہور کے متولی وید اصغر مرزا نے ایام رجب المرجب کی مناسبت سے لاہور پریس کلب دھرنے کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔  تقریب میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، علامہ سید حسن رضا ہمدانی مرکزی کوارڈینیٹر خطباءوذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، علامہ سید جواد موسوی خطیب کشمیریاں مسجد موچی دروازہ، سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان، حاجی امیر عباس مرزا مذہبی وسیاسی رہنما لاہور، مخدوم عاصم حسین اہلسنت عالم دین، سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب، شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب، سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب، سید اسد عباس ایڈووکیٹ، مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے علاوہ دسیوں دیگر شرکاء دھرنا نے شرکت کی۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ نہ یہ پہلا دھرنا تھا اور نہ آخری، آپ اسکو تربیت گاہ کے طور پر لیں، جب ظلم ہوتا رہے گا، اہل حق، باطل کے مقابلے میں میدان میں حاضر رہیں گے۔ علامہ نے پاراچنار کے مظلومین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ عجیب بات ہے مٹھی بھر دہشت گرد حکومت وقت سے کنٹرول نہیں ہو رہے، اگر حکومت سنجیدہ ہو تو اس دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہم کامیاب جرگے کے بعد سرکاری کانوائے پر ہونیوالے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بگن اور اچت میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں بلاجواز دھرنے کے شرکاء اور علمائے کرام پر بنانے گئے جھوٹے مقدمات کو خارج کیا جائے، کراچی میں ہم شہداء کے ورثاء اور علمائے کرام سے مل کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1182697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش