اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحان کے لئے داخلہ فارم طلب کر لئے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق امتحانات 19 اپریل سے نئے نصا ب کے مطا بق شروع ہوں گے۔ وفاق سے ملحقہ اور تعلیمی نصاب مکمل کرنے والے دینی مدارس کے طلبہ و طالبات سنگل فیس کیساتھ 31 جنوری اور ڈبل فیس کے ساتھ 10 فروری تک امتحانی فارم جمع کر وا سکتے ہیں۔ کسی قسم کی مشکلات یا استفسار کی صورت میں مرکزی دفتر جامعة المنتظر سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ درجہ تجوید و قرات کے پرائیویٹ امیدواروں کو ملحقہ مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے اور دینی تعلیم پر مناسب عبور کا تصدیق نامہ پیش کرنا ہوگا۔