0
Saturday 4 Jan 2025 11:05

سیاسی مخالفت میں ملک کا نقصان نہ کیا جائے، لیاقت بلوچ

سیاسی مخالفت میں ملک کا نقصان نہ کیا جائے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے اندر سے مذاکرات ناکامی کی مہم جاری ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سیاسی اور سماجی ناانصافی تباہی لا رہی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ نظام کو مخالفین کی گرفت کیلئے سست کرنا بڑی غلطی ہے، اس سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، جس کا اندارہ حکومت کو بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ سے وابستہ افراد اور کمپنیاں ملک چھوڑنے پر غور کر رہی ہیں، سیاسی مخالفت میں ملک کا  نقصان نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات ہوتے ہیں،مگر ایسا لگ رہا ہے کہ خفیہ ہاتھ متحرک ہو چکا ہے کہ مذاکرات کا عمل کامیاب نہ ہو، کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کی منظوری کے بغیر مذاکرات کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1182286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش