0
Friday 3 Jan 2025 22:57

قوم شیخ حسن جعفری کی جلد شفا یابی کیلئے دعا کرے، ڈاکٹر محمد علی جوہر

قوم شیخ حسن جعفری کی جلد شفا یابی کیلئے دعا کرے، ڈاکٹر محمد علی جوہر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت اہلحدیث بلتستان کے نامور عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد علی جوہر نے کہا ہے کہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری بلتستان کا روشن چہرہ ہیں، وہ اس وقت شدید علیل ہیں، عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، قوم سے اپیل ہے کہ وہ امن کے اس عظیم داعی کی جلد شفا یابی کیلئے دعا کرے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان بالخصوص بلتستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے علامہ شیخ حسن جعفری نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، ان کی امن کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ آج وہ علیل ہیں تو ہم سب پریشان ہیں، کیوں کہ شیخ حسن جعفری جیسی شخصیات بہت کم ہوتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ امن بھائی چارے کی بات کی اور ایک دوسرے کو جوڑنے کی بات کی۔ شیخ حسن جعفری تمام مسالک کیلئے قابل قبول شخصیت ہیں۔ دریں اثنا مرکز جمیعت اہلحدیث میں شیخ حسن جعفری کی صحت کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1182214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش