اسلام ٹائمز۔ سکردو پولیس کی کامیاب کارروائی، راولپنڈی پولیس کو مطلوب دو ملزمان کو دھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسمات مودت زہرا زوجہ شہاب ثاقب سکنہ کہوٹہ اور غضنفر عباس سکنہ کہوٹہ کو پولیس چیک پوسٹ کچورا پر معمول کی تلاشی کے دوران مشکوک پا کر دونوں کے قومی شناختی کارڈ کو جدید سسٹم کے تحت E- Police ایپلیکیشن کے ذریعے سکین کیا گیا، جس پر معلوم ہوا کہ دونوں کے خلاف تھانہ کہوٹہ راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے، جس پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
مسمات مودت زہرا کے شوہر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ شوہر کے گھر کو بھی فروخت کرکے بھاگ گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع کہوٹہ پولیس کو دی گئی، کہوٹہ پولیس کے پہنچنے پر عدالت سے سفری ریمانڈ حاصل کرکے ملزمان کو کہوٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ملزمان سے برآمد شدہ نقد رقم تقریباً 32 لاکھ 40 ہزار روپے اور سونے کے کڑے، انگوٹھی، بالیاں وغیرہ (تقریباً 5 تولہ سونا) بھی تھانہ کہوٹہ کی ٹیم کے حوالہ کر دیا گیا۔