اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو بری خبر سنا دی ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل AAE-1 میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق کیبل خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آئی ہے، جس سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، عارضی بینڈ وتھ کو سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں، پی ٹی اے نے کہا کہ سب میرین کیبل میں پیدا خرابی دور کردی گئی ہے اور ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہے، انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کہیں ڈی گریڈیشن نہیں ہے۔