0
Sunday 5 Jan 2025 10:18

کشمیری ریاست کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں، بیرسٹر سلطان

کشمیری ریاست کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے حصول اور آزادی کی تحریک کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیری ریاست جموں و کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں، اقوام متحدہ اور مہذب دنیا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ اپنے خصوصی پیغام میں صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خاتمے اور اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مر مٹ سکتے ہیں، لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، گزشتہ سات دہائیوں میں درندہ صفت بھارتی افواج نے ظلم و جبر کے ہر ہتھکنڈے آزمائے، لیکن کشمیریوں کی جرات اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکے۔
خبر کا کوڈ : 1182482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش