0
Saturday 4 Jan 2025 23:16

بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ لمحہ فکریہ ہے، حاجی حنیف طیب 

بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ لمحہ فکریہ ہے، حاجی حنیف طیب 
اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری کی شرح میں بلند ترین اضافہ اور گیس، پانی کی مسلسل بندش پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت عوام کو درپیش مسائل کی ایک لمبی فہرست موجود ہیں، ان مسائل پر روز بروز اضافہ ہی ہوتا چلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن رپورٹ کے مطابق بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی جوکہ لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے افرادی قوت سے متعلق مسائل سے فوری حل کو تلاش کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی جانب زور دیا اور کہا کہ تعلیم اورفنی مہارت میں اضافہ، سیاسی استحکام اورملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرکے معیشت کی بحالی ممکن ہے۔

حاجی محمدحنیف طیب نے پانی کا بحران، گیس کی عدم فراہمی، قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ جس ملک میں بنیادی چیزیں میسر نہ ہو، توانائی کا شدید بحران ہو وہ ملک کس طرح ترقی کرسکتا ہے، بجلی اور گیس کے بحران نے جہاں گھریلوں صارفین کیلئے مشکلات کی ہوئی ہے وہیں ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، گیس ٹیرف میں اضافہ کی وجہ سے معیشت کا پہیہ جام ہے، صنعت کار، صنعتیں بند کرنے پر مجبور ہیں، لاکھوں افراد کا روزگار داؤ پر لگا ہوا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور متعلقہ ذمہ داران سے اپیل کی کہ گیس کی قیمتیں کم کرکے، بحران کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1182434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش