0
Saturday 4 Jan 2025 23:46

بگن واقعے کے ذمہ داروں کے سر کی قیمت مقرر کرنے اور سخت کارروائی کا فیصلہ

بگن واقعے کے ذمہ داروں کے سر کی قیمت مقرر کرنے اور سخت کارروائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے اعلیٰ حکام نے بگن واقعے پر کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار علاقے کو لوگوں کو قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے سروں کی قیمت مقرر کرکے کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت رات گئے صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں بگن واقعے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور بگن میں ڈپٹی کمشنر کُرم اور سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن معاہدے کے بعد علاقے کے لوگ معاہدے کی خلاف  ورزی کے ذمہ دار ہیں اور فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے حوالے کیا جائے اور تمام ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اُنہیں فوری گرفتار کیا جائے۔ صوبائی حکام نے فیصلہ کیا کہ دہشت گردوں کی سروں کی قیمت مقرر کرکے اُن کا قلع قمع کیا جائے، کسی دہشت گرد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ اُن کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1182441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش