راولپنڈی پولیس کو مطلوب دو ملزمان سکردو سے گرفتار
3 Jan 2025 11:28
ملزمان سے برآمد شدہ نقد رقم تقریباً 32 لاکھ 40 ہزار روپے اور سونے کے کڑے، انگوٹھی، بالیاں وغیرہ (تقریباً 5 تولہ سونا) بھی تھانہ کہوٹہ کی ٹیم کے حوالہ کر دیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ سکردو پولیس کی کامیاب کارروائی، راولپنڈی پولیس کو مطلوب دو ملزمان کو دھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسمات مودت زہرا زوجہ شہاب ثاقب سکنہ کہوٹہ اور غضنفر عباس سکنہ کہوٹہ کو پولیس چیک پوسٹ کچورا پر معمول کی تلاشی کے دوران مشکوک پا کر دونوں کے قومی شناختی کارڈ کو جدید سسٹم کے تحت E- Police ایپلیکیشن کے ذریعے سکین کیا گیا، جس پر معلوم ہوا کہ دونوں کے خلاف تھانہ کہوٹہ راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے، جس پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1182092