0
Sunday 5 Jan 2025 12:57

مظفرآباد میں شجرکاری مہم کا آغاز

مظفرآباد میں شجرکاری مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کی بربریت اور جارحیت کے شکار کشمیری بچوں کے دن کی مناسبت سے کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے محکمہ جنگلات آزاد کشمیر کے تعاون سے جلال آباد مظفرآباد میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کنوئینر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری پرویز شاہ ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان، سیکرٹری اطلاعات آل پارٹیز حریت کانفرنس مشتاق بٹ اور ممبران آل پارٹیزحریت کانفرنس نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ شجر کاری مہم میں ڈی ایف او جنگلات مقرب خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹوٹ سید عثمان بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل خواجہ ہارون الرشید، آفیسر اطلاعات محمد حنیف، سول سوسائٹی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے شہداء کے درجات کی بلندی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1182493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش