اسلام ٹائمز۔ یوم حق خودارادیت کے سلسلے میں آزاد جموں کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک مشعل برادار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی کا اہتمام کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کیا تھا۔ ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کشمیری عوام ہر سال 5جنوری کو یوم حق خودارادیت مناتے ہیں کیونکہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان و بھارت نے اسی دن ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں عالمی ادارے کے زیراہتمام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کرانے پر زور دیا گیا تھا تاکہ کشمیری عوام اپنے سیاسی مستقبل کا خود فیصلہ کر سکیں۔ مشعل بردار ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد کر رہے تھے جبکہ حریت رہنمائوں سید منظور احمد شاہ، محمد اشرف ڈار، مشتاق احمد بٹ، راجہ خادم حسین، شیخ عبدالماجد، سید گلشن احمد، زاہد صفی، نذیر کرنائی، عبدالمجید میر، مشتاق الاسلام، عزیر غزالی اور عثمان ہاشم نے بھی ریلی میں شرکت کی۔