اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم جاوید اللّٰہ محسود پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈی سی پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی ہے، حملے میں نامزد 5 ملزمان اور سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا اتوار کو کوہاٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس کریں گے، جس میں آر پی او کوہاٹ اور ڈی پی او کرم سمیت دیگر افسران شریک ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چیف سیکریری خیبر پختونخوا بھی اتوار کو کوہاٹ پہنچیں گے، کرم حملے میں ملوث افراد پر مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کیا جائے گا۔