0
Monday 30 Dec 2024 20:50

مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل

مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم اور مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجراء خوش آئند ہے، اب ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ مدارس کو قانونی حیثیت مل گئی ہے، مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مدرسہ کی رجسٹریشن پر اختلافات کو اسی طرح ختم کیا جا سکتا تھا، حکومت نے انتہائی محتاط انداز میں مدارس رجسٹریشن معاملات کو حل کر دیا۔ ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں، جو مدارس کسی بھی جگہ رجسٹرڈ نہیں ان کو اب فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ اب مستقل حل ہو گیا ہے، اس پر مزید سیاست نہ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1181453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش