0
Monday 30 Dec 2024 20:37

قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر انتشار اور تقسیم کی سیاست نہیں کی، شہباز شریف

قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر انتشار اور تقسیم کی سیاست نہیں کی، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر انتشار اور تقسیم کی سیاست نہیں کی۔ مسلم لیگ کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے جدو جہد کے نتیجے میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا، 118 سال پہلے مسلم لیگ کے قیام کے بعد آزاد وطن کی خواہش کو مہمیز ملی۔

مسلسل جدوجہد سے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ اور آزاد وطن نصیب ہوا، بانیان پاکستان کے ویژن کے تحت ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، مسلم لیگ (ن) قائد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کیلئے مصروف عمل ہے۔ نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتے ہوئے عوامی فلاح کو ترجیح دی، مسلم لیگ نون نے سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت اور سلامتی کو ترجیح دی، پارٹی نے کارکنان اور سیاسی اکابرین کیساتھ آمروں کے سامنے نعرہ حق بلند کیا۔

قائد نون لیگ نواز شریف کو سیاست سے مائنس کرنے کی سازشیں ہوئی، سیاسی بصیرت اور عوام کی خاطر قربانی کے جذبے نے نواز شریف کو سرخرو کیا، مسلم لیگ نون کے ادوار میں صنعت، زراعت اور معیشت کی ترقی ہوئی۔
نون لیگ کے ادوار میں دوست ممالک سے تعلقات بہتر اور عام آدمی خوشحال ہوا، عوام کی حمایت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے محنت جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1181452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش