0
Sunday 29 Dec 2024 19:51
بنکرز کو ایک ماہ کے اندر ختم کیا جائے گا

کرم امن معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

کرم امن معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
اسلام ٹائمز۔ میڈیا کو موصول ہونیوالی دستاویزات کے مطابق کرم امن معاہدہ 14 نکات پر مشتمل ہے۔ معاہدے کے مطابق لوکل امن کمیٹی کسی بھی تنازع کی صورت میں اسے حل کرے گی، مقامی کمیٹی کی ناکامی کی صورت میں ضلعی کمیٹی معاملے کا حل نکالے گی، ناکامی کی صورت میں گرینڈ جرگہ،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مداخلت کریں گے۔ امن معاہدے میں کہا گیا ہے کہ بنکرز کو ایک ماہ کے اندر ختم کیا جائے گا، سڑکوں اور شاہراہوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی، کسی بھی واقعے کی صورت میں قریبی گاؤں کے لوگ ذمہ دار ہوں گے، اراضی تنازعات کو اراضی کمیشن اور رواج کرم (قبائی قانون)کے تحت حل کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھاری اسلحے کو جمع کیا جائے گا جس کے قواعد و ضوابط مشترکہ کمیٹی طے کرے گی، نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، امن معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی بھی قبیلہ پناہ نہیں دے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرینڈ جرگہ نے مزید 3 دن کا وقت مانگ لیا ہے، گرینڈ جرگہ فریقین سے مشاورت کے بعد منگل کو فیصلے سے آگاہ کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1181234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش