0
Sunday 29 Dec 2024 17:06

انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے، منڈیٹ چھینا گیا، پی ٹی آئی کوئٹہ

انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے، منڈیٹ چھینا گیا، پی ٹی آئی کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران عوام کے منتخب کردہ نہیں ہیں۔ انتخابات میں ہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔ ہمارا مینڈیٹ چھین لیا گیا۔ کوئٹہ میں ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک حقیقت اور کروڑوں عوام کی مقبول جماعت ہے۔ پی ٹی آئی جعلی حکمرانوں کے ظلم سے گھبرانے والی نہیں ہے۔ انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا، مگر افسوس ہم سے ہمارا مینڈیٹ چھین لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک دو خاندانوں کی جاگیر نہیں، بلکہ کروڑوں عوام کا ملک ہے۔ ملک کو لوٹنے والوں کو عوام اچھی طرح پہچان گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ملک کے کروڑوں عوام کی آج بھی مقبول جماعت ہے۔ جسے عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام رہنماؤ اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1181206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش