اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم اپنے سابق سربراہ شهید "اسماعیل هنیه" رہ کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے صیہونی رژیم کے جھوٹے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ حماس نے کہا کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک شہید اسماعیل ھنیہ رہ کے کمرے میں ایک نصب شدہ بم کے ذریعے انجام دی گئی۔ حالانکہ ایرانی و ہماری سکیورٹی ایجنسیز کی مشترکہ کمیٹی نے تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ نکالا کہ یہ قاتلانہ کارروائی ساڑھے 7 کیلو بارودی مواد کے حامل گائیڈڈ میزائل کے ذریعے کی گئی کہ جس نے بلافاصلہ شہید اسماعیل ھنیہ رہ کے موبائل کو نشانہ بنایا۔ حماس نے کہا کہ صیہونی رژیم نے اس حوالے سے جو کچھ بھی کہا وہ صرف ایک پیچیدہ جرم سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے جس کا ارتکاب ایک سرکاری عمارت پر میزائل حملہ کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں صیہونی ٹی وی چینل 12 نے دعویٰ کیا کہ حماس کے عظیم رہنماء شہید اسماعیل ھنیہ رہ کو اُن کی آرام گاہ میں موجود سرہانے میں نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔