0
Tuesday 12 Nov 2024 14:54

اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں کے نام شہدا سے منسوب کرنے کا اعلان

اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں کے نام شہدا سے منسوب کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں کے نام شہدا سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور شافع حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران چوہدری شجاعت نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی مذمت کی، دونوں رہنماؤں نے شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ اس دوران چوہدری شجاعت نے حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سڑکوں کو شہدا سے منسوب کرنے کا مطالبہ جسے وزیر داخلہ نے تسلیم کرتے ہوئے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں کے نام شہدا سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا جن کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کیا جاسکتا۔ چوہدری شجاعت اور شافع حسین نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر چیئرمین پی سی بی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت اور کھلاڑیوں کی کارکردگی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، امید ہے چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 1172151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش