0
Friday 3 Jan 2025 12:07

تحصیلدار یا پٹواری کو جوابدہ نہیں، سکردو کے ڈاکٹروں نے دھمکی دیدی

تحصیلدار یا پٹواری کو جوابدہ نہیں، سکردو کے ڈاکٹروں نے دھمکی دیدی
اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سکردو نے دھمکی دی ہے کہ آئندہ کسی پٹواری یا تحصیلدار کو ڈاکٹروں کی حاضری چیک کرنے یا دیگر معاملات کیلئے بھیجا گیا تو ہم اپنی سروس چھوڑ دینگے، ان کو جواب نہیں دینگے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی حاضری ہسپتالوں میں یقینی بنانا ہسپتال کے اندر موجود ایم ایس اور ڈی ایچ اوز کی زمہ داری ہے۔ ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کم از کم متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ڈی سی یا صوبائی سطح پہ سیکرٹری ہیلتھ کو جوابدہ ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی سیز آئندہ کسی پٹواری یا نائب تحصیلدار کو ڈاکٹروں کی حاضری یا ڈاکٹروں سے معاملات کے لیے نہ بھجیں، اگر مستقبل میں ایسا دوبارہ واقعہ پیش آیا تو ناصرف ان کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا بلکہ ڈاکٹر کمیونٹی سخت ردعمل دے گی اور احتجاجاً اپنی سروسز چھوڑ سکتے ہیں جس سے ہسپتال کی ورکنگ مزید خراب ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1182104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش