0
Friday 3 Jan 2025 11:45

عوام کو گندم کے نام زہر کھلایا جا رہا ہے، نواز خان ناجی

عوام کو گندم کے نام زہر کھلایا جا رہا ہے، نواز خان ناجی
اسلام ٹائمز۔ قائد بالاورستان نیشنل فرنٹ و رکن گلگت بلتستان اسمبلی نواز خان ناجی نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کے نام پر عوام کو زہر کھلانے کا سلسلہ ترک کیا جائے بصورت دیگر شدید ردعمل کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اس وقت جو گندم تقسیم کی جا رہی ہے وہ انسانوں کے استعمال کے قابل نہیں، بدبودار اور انتہائی مضر صحت گندم کے استعمال سے لوگوں میں موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں، اس ظلم کے خلاف ہم بہت جلد وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھنے کے علاوہ سخت احتجاج کریں گے۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک نہ کرے بلکہ یہاں کے باسیوں کو انسان سمجھ کر وہی گندم دی جائے جو پورے ملک کے اندر دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش