0
Friday 3 Jan 2025 10:35

روح اللہ مہدی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے موقف کا اعادہ

روح اللہ مہدی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے موقف کا اعادہ
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے دفعہ370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے اپنے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا روح اللہ مہدی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں احتجاج میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں 100 سے زائد بھارتی اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدام کی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے بغیر ریاست کا درجہ قبول کرنا ایک ایسا سمجھوتہ ہو گا جس کی وہ توثیق نہیں کر سکتے۔ روح اللہ مہدی نے کہا کہ 2019ء کے بعد ان کا سیاسی موقف بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی دفعہ 370 کی بحالی اور کشمیریوں کے وقار کے لیے ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1182083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش