0
Sunday 29 Dec 2024 21:48

صیہونی فوج غزہ پر حملوں کو وسعت دینے کی تیاری کر رہی ہے، رپورٹ

صیہونی فوج غزہ پر حملوں کو وسعت دینے کی تیاری کر رہی ہے، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ویب سائٹ "والا" نے فوجی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی نے حال ہی میں غزہ میں حملوں میں اضافے کی تیاری کا حکم دیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر اپنے شدید حملوں کو وسعت دینے کی تیاری کر رہی ہے، جو وہ 14 ماہ سے جاری ہے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے فلسطینی دھڑوں پر فوجی دباؤ بڑھانے کے لئے غزہ پر فضائی حملوں میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی بکتر بند اور انجینئرنگ یونٹس غزہ میں تعینات کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1181255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش