0
Friday 11 Oct 2024 17:08

ڈھاڈر، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک

ڈھاڈر، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے ضلع بولان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دوپاسی پل کے قریب خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ ہلاک دہشتگردوں سے 7 کلو گرام دھماکا خیز مواد اور 2 نائن ایم ایم پستول بھئ برآمد ہوئی ہیں۔ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان مختلف کیسز میں مطلوب تھے۔
خبر کا کوڈ : 1165810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش