اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں سب کو اپنی عبادات کرنے کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و محبت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لیے تمام مکاتب فکر کو مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ باہمی احترام کے جذبے کو بھی فروغ دینا چاہیئے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر و ترقی کے لیے تمام ہم وطنوں کو بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کا بھی پیغام دیا۔