1
Tuesday 24 Dec 2024 21:57

پاراچنار میں دھرنا، جعفریہ الائنس کی کراچی میں پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے پاراچنار میں بدامنی اور شیعان حیدر کرارؑ کی نسل کشی کیخلاف کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں مرکزی تنظیم عزاداری کے سربراہ ایس ایم نقی، آئی ایس او کراچی کے جنرل سیکریٹری حنین علی، سید شبر رضا، علامہ نثار قلندری، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ رجب علی بنگش اور سبط رضا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان پاراچنار میں جاری دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، اگر کرم کا راستہ انسانی بنیادوں پر فوری کھولنے اور کم ازکم ادویات، غذائی اجناس اور ایندھن کی ترسیل یقینی نہیں بنایا گیا تو ملت جعفریہ دنیا بھر میں احتجاج کے ساتھ  انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1180183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش