0
Tuesday 24 Dec 2024 22:13

سندھ میں کاشتکاروں کو مفت زرعی مصنوعات فراہم کرنیکا فیصلہ

سندھ میں کاشتکاروں کو مفت زرعی مصنوعات فراہم کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے سنجینٹا پاکستان نے 15 ہزار کاشتکاروں کو  مفت زرعی مصنوعات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنجینٹا پاکستان نے سندھ حکومت کے اشتراک سے صوبے کے کاشتکاروں تک مفت جڑی بوٹی مار زہر کی فراہمی کا شاندار منصوبہ بنایا ہے، تاکہ کاشتکار گندم کی فصل سے بہترین پیداوار حاصل کر سکیں۔ اس پروگرام کے تحت سندھ کے 15 ہزار کاشتکاروں کو 45 ہزار ایکڑ کیلئے مفت زرعی مضوع کی تقسیم کی جائے گی، تاکہ گندم کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔ سنجینٹا پاکستان کے جنرل منیجر ذیشان حسیب بیگ نے اس موقع پر کہا کہ سنجینٹا پاکستان اپنے کاشتکاروں کی خدمت اور کامیابی کیلئے پُرعزم ہے، تاکہ پاکستان میں غذا کی فراہمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے، اس تناظر میں ہم نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر آنے والی گندم کی فصل کے دوران کاشتکاروں کو مزید بااختیار بنانے اور گندم کی فصل سے بہتر منافع حاصل کرنے کا عزم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش