0
Friday 6 Dec 2024 22:11

سندھ پنک فٹ بال ٹورنامنٹ کی تقریب، بلاول بھٹو زرداری کا خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈپارٹمنٹ کے تحت سندھ پنک فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لیاری میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تھے، جبکہ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید ،مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، سب جانتے ہیں کہ اس ملک کا مستقبل نوجوان ہیں، انشاءاللہ میں اور آپ ملکر نوجوانوں کی ترقی کا بندوبست کریں گے، کچھ ایسی سوچ رکھنے والے ہیں جو خواتین کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے، ان کے لیے میں سمجھتا ہوں، سب سے بہترین جواب یہ خواتین ہیں جو میرے پیچھے کھڑی ہیں، یہ خواتین کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ سے اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کر رہی ہیں اور فٹبال کھیل رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسپورٹس کے میدان میں کسی دوسرے صوبے نے سرمایہ کاری نہیں کی، ہر ضلع میں ہم نے فٹ بال، کرکٹ اور ہاکی کے گراؤنڈ بنائے ہیں، مجھ سے کل صبح چیک لیں اور فٹ بال گراؤنڈ کا بقیہ حصہ مکمل کریں، 23 مارچ کو چیئرمین دوبارہ آئیں گے اور مکمل گراؤنڈ میں خطاب کریں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1176869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش