0
Saturday 4 Jan 2025 22:33

محکمہ تعلیم سندھ کے ملازمین، افسران کیلئے ڈیجیٹل بائیومیٹرک حاضری متعارف

محکمہ تعلیم سندھ کے ملازمین، افسران کیلئے ڈیجیٹل بائیومیٹرک حاضری متعارف
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے ملازمین و افسران کے لیے ڈیجیٹل بائیومیٹرک حاضری متعارف کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے ملازمین نے بائیومیٹرک حاضری لگانا شروع کردی اور محکمہ تعلیم کے آئی ٹی سیکشن کے باہر 2 بائیومیٹرک مشینیں لگا دی گئی ہیں۔ ایک سے 17 گریڈ کے ملازمین و افسران روزانہ کی بنیاد پر بائیومیٹرک حاضری لگانے کے پابند ہوں گے اور بائیومیٹرک حاضری نہ لگانے والے ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے گزشتہ روز اچانک دورے کے بعد بائیومیٹرک حاضری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش