0
Saturday 4 Jan 2025 17:19
عوام کے دشمن شرپسند عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں

کرم فائرنگ، امن دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، آصف علی زرداری، شہباز شریف

کرم فائرنگ، امن دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، آصف علی زرداری، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرم میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور امن دشمنوں کیخلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے دشمن شرپسند عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں، عوام شرپسند عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی، وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا کی۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1182361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش