0
Monday 6 Jan 2025 15:47

پاک فوج کا گلگت بلتستان کیلئے فری لانسنگ حب کا تحفہ

پاک فوج کا گلگت بلتستان کیلئے فری لانسنگ حب کا تحفہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے علاقے طاوس میں پاک فوج اور ایس سی او کی جانب سے فری لانسنگ حب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ایس سی او کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول طاوس میں فری لانسنگ حب قائم کیا گیا۔ اسکول کے پرنسپل شاہین بیگ نے پاک فوج کے احسن اقدام کو سراہا۔ شاہین بیگ نے کہا کہ نوجوانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین فری لانسنگ حب بنایا گیا، اس فری لانسنگ ہب سے نہ صرف اسکول کے بچوں کو فائدہ ہوگا بلکہ باہر کے لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے۔ اس فری لانسنگ حب سے بچے آن لائن بزنس، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں گے۔ اسکول کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ ایسے فری لانسنگ ہبز وقت کی اہم ضرورت ہیں، اس ہب کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع قائم ہوں گے، اسکول کے بچوں کو اس ہب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 1182705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش