0
Monday 6 Jan 2025 15:59

مخالفین احتجاج کے بجائے اپنی شکست تسلیم کرے، ثناء اللہ زہری

مخالفین احتجاج کے بجائے اپنی شکست تسلیم کرے، ثناء اللہ زہری
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و پیپلز پارٹی کے رہنماء نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں کوئٹہ کے حلقہ پی بی 45 پر پی پی پی کے جیالے علی مدد جتک نے ہی کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم مخالفین نے اپنی شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے اس کامیابی کو چیلنج کیا۔ لیکن ہم نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرکے انتخاب میں حصہ لیا۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کے حق میں دیگر امیدواروں کی دستبرداری، الیکشن کیمپئن اور پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک کو دیکھتے ہوئے مخالفین کو علی مدد جتک کی دوبارہ کامیابی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ اب پھر اپنی شکست کو دیکھ کر احتجاج کا راستہ اپنایا جا رہا ہے۔ لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ 15 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی کے جیالے علی مدد جتک نے کامیابی حاصل کی ہے۔ نتائج کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1182710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش